Add Poetry

چہرہ وہ کیا تھا زیرِ شفق آفتاب تھا

Poet: Tariq Butt By: Gulbose, Karachi

عکسِ رداے سُرخ سے چہرہ گلاب تھا
چہرہ وہ کیا تھا زیرِ شفق آفتاب تھا

پلکوں تلے وہ کیسی غضب روشنی سی تھی
روشن پسِ حجابِ نظر کس کا خواب تھا

عارض کی تابشوں سے جھلکتا تھا نازِ حسن
سرخی میں لب کی ، عشق سے کیا کیا خطاب تھا

مخمور کر رہا تھا مجھے نشہ نوا
لہجے کے زیرِو بم میں وہ کیفِ شراب تھا

اک بار اُس کو دیکھ کے، اُٹھی نہ پھر نگاہ
وہ حُسن تھا کہ آپ ہی اپنا حجاب تھا

یوں دیکھا اُس کو ، جیسے کہ دیکھا نہ ہو کبھی
ایسا لگا کہ جاگتے میں کوئی خواب تھا
 

Rate it:
Views: 440
28 Feb, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets