کبھی تو یاد آئیں گی

Poet: UA By: UA, Lahore

کبھی تو یاد آئیں گی
تمہیں بِیتی ہوئی باتیں
جنہیں تم بھول بیٹھے ہو

وہ باتیں جن کو سن کر تم
ہمیشہ مسکراتے تھے
تمہاری مسکراہٹ پر
صدا یہ دِل سے آتی تھی

سدا قائم رہے یہ دلکشی
دلکش تبسم کی
کہ جس کو دیکھ کر
یہ دِل ہمارا مسکراتا تھا

تمہارے مسکرانے پر
زندگی مسکراتی تھی
میری ویران آنکھوں میں
ستارے جگمگاتے تھے

تمہیں بھی یاد ہوں شاید
وہی بِیتی ہوئی باتیں
جنہیں تم بھول بیٹھے ہو

مگر اب تک ہمارا دِل
ہمیں بہلائے جاتا ہے
یہی دہرائے جاتا ہے

کبھی تو یاد آئیں گی
تمہیں بِیتی ہوئی باتیں
جنہیں تم بھول بیٹھے ہو
 

Rate it:
Views: 635
05 May, 2017