کتنی مشکل سے تھا سنبھالا دل
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Malaysiaاپنی دنیا سے کیوں نکالا دل
دے رہا تھا اگر اجالا دل
تم نے جور و جفا سے پھر کاٹا
کتنی مشکل سے تھا سنبھالا دل
کس کی یادوں کو روشنی دے کر
ہو رہا ہے یہاں یہ کالا دل
میرا ہو کر بھی اب نہیں ہے مرا
میں نے سینے میں کیوں یہ پالا دل
کیسے بکھرا ہے کرچیاں بن کر
وشمہ دھڑکن میں جب بھی ڈھالا دل
More Love / Romantic Poetry






