کَِسی سے کیا گِلہ

Poet: UA By: UA, Lahore

کِسی سے کیا گِلہ
جو مِلا
قسمت سے مِلا

کِسی کی تشنہ نگاہی
کِسی کے چہرے کا
طواف کرتی رہی
اور کِسی کی نگاہ نے
پلٹ کر کِسی کو
ایک پل کے لئے بھی
دیکھنا گواراہ نہ کِیا
کوئی کِس سے کرے شکوہ
کوئی کِس سے کرے گلہ
جِس کو جو مِلا
قسمت سے مِلا

کِسی سے کیا گِلہ
جو مِلا
قسمت سے مِلا

Rate it:
Views: 385
12 Sep, 2017