کہاں ہو تم کہ شددت سے تمہارا انتظار کر رہی ہوں میں
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky) , Saudi Arabiaکہاں ہو تم کہ شددت سے تمہارا انتظار کر رہی ہوں میں
راستہ دیکھتے دیکھتے خود کو بیقرار کر رہی ہوں میں
کر لیا آج روشن کمرہ خوشی سے میں نے
ساحل پر کھڑی آفتاب سے بات کر رہی ہوں میں
تجھے دیکھتے ہی کیا بھول جانے تھے سب شکویے
کتنی نادانی سے خود سے سوال کر رہی ہوں میں
تیرے چھونے کی دیر تھی کہ درد غائب ہو گیا
جس کی شفاء کے لیے مددت سے دعا کر رہی ہوں میں
میرے لبوں کی مسکان بھی کیا تم سے ہے ؟
یقین مانو سالوں سے ہسنے کی کوشش کر رہی ہوں میں
یہ کیا کہہ دیا اچانک سے تم نے
اک لمبی سانس لے کر اپنا حال بیان کر رہی ہوں میں
تم بھی وہی سوچ رہے ہو جو میرے دل میں ہیں
لیکن وہ بات کرنے میں پہل کر رہی ہوں میں
More Love / Romantic Poetry






