Add Poetry

کیا سمجھتا ہے مجھے ہاتھ دکھانے والا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیویارک

مرے افکار کو اب دل سے بھلانے والا
کیا سمجھتا ہے مجھے ہاتھ دکھانے والا

مرے دشمن نے بڑی چال چلی ہے اس بار
اس برے وقت سے مالک ہے بچانے والا

اپنی بد سوچ کے دھارے کو بدل لے ورنہ
تجھ سے بڑھ کر کوئی طوفان ہے آنے والا

اب کہ اس بار تجھے پیار کا مرہم دے دوں
پھر ملے گا نہ کوئی زخم چھپانے والا

تیرے دکھ ، درد کی دنیا میں حقیقت کیا ہے
مرا مولا ہے مجھے غم سے بچانے والا

جو مجھے لے کے چلا جائے گا اک دن وشمہ
میرا محبوب بہت جلد ہے آنے والا

Rate it:
Views: 331
14 Apr, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets