Add Poetry

کیا پوچھتے ہو سبب اندھیروں کا

Poet: Ali Raza By: ali raza, garh more

کیا پوچھتے ہو سبب اندھیروں کا
کرنوں پہ پہرہ ہے بادلوں کا

وہ چراغ جن میں لہوجلتا ہے
جانتا ہے وہ رخ ہواؤں کا

ان کے ہاتھ نہیں پڑنے والے در پ
ضرور ہو گا یہ کھیل ہواوں کا

کس کی آمد سے کھلبلی ہے
بہار آئ ہے؟ یا دھوکہ فضاؤں کا

گھر سجایا تھا جس ستم گر کیلئے
پاؤں پہ مہندی لگائے صلہ دیتے وفاؤں کا

سنا ہے غیر سے ملنے کی ہے تیاری
یوں نہ دے خالق صلہ میری خطاؤں کا

انا پرستی ہے یا خود غرضی ہے سب چپ ہیں
شہر جلتا ہے ان گونگے خداؤں کا

کوئ جان سے جاتا ہے تو جائے رضا
وہ باب کھول کے بیٹھے ہیں اپنی اداؤں کا

Rate it:
Views: 274
16 Mar, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets