گر محبت کے تم خسارے ہو
Poet: آفتاب احمد By: آفتاب احمد, Wahگر محبت کے تم خسارے ہو
جان لو پھر بھی تم ہمارے ہو
تم ہمیں راس اس قدر ہو کہ
جیسے قسمت کے تم ستارے ہو
مجھ کو کیا واسطہ ہے دریا سے
میری موجوں کے تم کنارے ہو
روٹھنے دو جہاں کی خوشیوں کو
میری ہمت کے تم سہارے ہو
دور نیلے افق کے آنگن میں
پھوٹتی کرنوں کے تم اشارے ہو
میرے دامن میں آ کے دیکھو تو
میرے اس دل میں تم اتارے ہو
More Love / Romantic Poetry






