ہمارا ملن کیا خوب نرالا ہوتا
Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadhہمارا ملن کیا خوب نرالا ہوتا
دنیا بھر سے یگانہ ہوتا
تو میری امید کا حاصل ہوتی
میں تیری کوشش کا صلہ ہوتا
تو میری روح کا محور ہوتی
میں تیرے وجود کا حصہ ہوتا
میری آنکھوں کا تو منظر ہوتی
تیری آنکھوں میں میرا گھر ہوتا
تو میرے عشق کا نمونہ ہوتی
میں تیرے صبر کا ثمر ہوتا
تو کبھی بادل کبھی امبر ہوتی
میں رم جھم کبھی ساون ہوتا
محبت کا کھیل کیا خوب نرالا ہوتا
خوش رہنے کا کچھ تو بہانہ ہوتا
ہمارا ملن کیا خوب نرالا ہوتا
دنیا بھر سے یگانہ ہوتا
More Love / Romantic Poetry







