یوں تو ہر مسافر کو تھا اپنے نقصان کا دکھ
مگر میر کارواں کو تھا پورے کارواں کا دکھ
خرید لایا ہوں میں روٹی انا بیچ کے اپنی
کاش کہ کوئی سمجھے میرے نقصان کا دکھ
کوئی سمجھ سکتا ہی نہیں کسی اور کا دکھ
کسی طوائف سے پوچھ بدن پر نشان کا دکھ
اک شریف زادی جھول گئی ہے پنکھے سے
لاش اس کی سنا رہی تھی بہتان کا دکھ
خدا اتنا بھی نہ بخشے کمینے کو عروج
کہ نظر آئے نہ اسے کسی انسان کا دکھ
دکھ تو دکھ ہے مگر خدا کبھی نہ دکھائے
ماں کو بچوں کا اور بچوں کو ماں کا دکھ