Add Poetry

یہ حسین نظارہ

Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachi

کیا نظارہ ہے اور کیا ہے روپ
ہے کرشمہ کہ معجزہ یہ روپ
چاندنی تیرے حُسن کی اور دھوپ
جیسے دن اور رات ملتے ہوں
بادلوں میں گھرا ہوا مہتاب
موتیے میں گھرا ہوا ہو گلاب
روشنی میں نہاتے یہ گیسو
جیسے نیلے گگن پہ آدھی رات
چاند تارے پگھل کے بہنے لگیں
اور یہ معصوم مہرباں آنکھیں
جیسے جھیلوں میں آسماں اترے
جیسے فطرت کی راحتیں ساری
خواب سارے، محبتیں ساری
سادگی سارے نونہالوں کی
ساری معصومیت فرشتوں کی
ان کی گہرائیوں میں بستی ہو
اور خدا کی عنایتیں ساری
ان میں اتریں، اتر کے رہنے لگیں
 

Rate it:
Views: 302
23 Oct, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets