Add Poetry

یہ محبت قضا نہ ہو جائے

Poet: Sheikh Huma Ali By: Sheikh Huma Ali, Karachi

یہ محبت قضا نہ ہو جائے
وہ کہیں بےوفا نہ ہو جائے

میری اک عمر کی ریاضت ہے
اے خدا وہ جدا نہ ہو جائے
وہ محبت قضا نہ ہو جائے

وہ جسے میں نے ٹوٹ کر چاہا
وہ کسی اور کا نہ ہوجائے

اس سے کم کم میں بات کرتی ہوں
کہ کہیں وہ خفا نہ ہو جائے
یہ محبت قضا نہ ہو جائے

وہ تو دنیا سے مختلف ہے ابھی
دوسروں کی طرح نہ ہوجائے

دل کی ہر بات جان لیتا ہے
وہ کہیں دیوتا نہ ہوجائے
یہ محبت قضا نہ ہو جائے

سوچتی ہوں یہ محبت میری
زندگی کی خطا نہ ہو جائے

اسکو پانے کی آرزو میں کہیں
زندگی ہی خفا نہ ہوجائے
یہ محبت قضا نہ ہو جائے

کل تلک ہاتھ تھام کر میرا
ہر قدم ساتھ ساتھ چلتا تھا

ڈر رہی ہوں کہ آنکھ کھلنے پر
وہ کوئی دوسرا نہ ہو جائے
یہ محبت قضا نہ ہو جائے

میں نے چاہا ہے جس کا قرب سدا
دور جا کر کھڑا نہ ہوجائے

یہ محبت قضا نہ ہو جائے
وہ بےوفا نہ ہو جائے

Rate it:
Views: 701
14 Dec, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets