سکھ لڑکی بھارت پہنچتے ہی ایجنسیوں کے گھیر ے میں!

بھارتی سکھ لڑکی منجیت کور کو بھارت پہنچتے ہی خفیہ ایجنسیوں نے گھیرلے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھ لڑکی 23سالہ منجیت کور کو پا کستانی حکام نے با عزت طریقے سے بھارت روانہ کیا تا ہم سرحد پا ر کرتے ہی منجیت کورکوبھارتی خفیہ ایجنسیوں نے گھیرے میں لے کر تقریباً10گھنٹے تک تفتیش کی۔

ذرائع کے مطابق طویل تفتیش کے بعد کرنے کے بعد منجیت کور کو ہریانہ پہنچایا گیا۔

سکھ لڑکی سے کی گئی  تفتیش کے مطابق  23سالہ منجیت کور شادی شدہ ہے اور اس کے ماں باپ نے اس کی مرضی کے خلاف ایک ہندو لڑکے سے اس کی شادی کر دی تھی۔

سکھ لڑکی پاکستانی بوائے فرینڈ سے ملنے کر تارپورآگئیمنجیت کور کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس کی دوستی پاکستانی نوجوان اویس مختار سے ہوئی تھی جس سے ملا قات کےلئے وہ راہداری کے ذریعے گوردوارہ پہنچی جہاں فیصل آباد سے آیاہوا اس کا پا کستانی بوائے فرینڈ اپنے ایک دوست اور ایک پاکستانی لڑکی کے ساتھ موجود تھا۔

گزشتہ ہفتے پاکستان نے کرتار پور راہداری سے گوردوارہ درشن کے لئے آنے والی سکھ لڑکی منجیت کور کی پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی ۔

اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ اس کے علا وہ پاکستانی وزیٹرز کے لئے گردوارہ سے واپسی پر بھی بائیومیٹرک لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 23نومبر کوہریانہ سے تعلق رکھنے والی سکھ لڑکی منجیت کور یاتری کے روپ میں اپنے پاکستانی فیس بک بوائے فرینڈ سے ملنے کے لئے راہداری کے ذریعے گوردوارہ پہنچی جہاں فیصل آباد سے آیاہوا اس کا بوائے فرینڈ اپنے ایک دوست اور ایک پاکستانی لڑکی کے ساتھ موجود تھا۔

سکھ یاتری منجیت کور نے گوردوارہ کی پہلی منزل پر جا کران سب سے ملاقات کی اور پھر راہداری سے واپس جانے کے بجائے پاکستانی علاقے میں جانے کا منصوبہ بنالیا۔

سکھ لڑکی کے بوائے فرینڈ کے ہمراہ آنے والی پاکستانی لڑکی نے اپنا وزیٹر کارڈ بھارتی سکھ لڑکی کو دے دیا اور سکھ لڑکی کا یاتری کارڈ گوردوارے کے ایک کوڑے دان میں پھینک دیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.