ڈی جی آئی ایس پی آر آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

راولپنڈی:(11 دسمبر 2019) آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کل سہ پہر تین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کل سہ پہر تین بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں کور کمانڈر کانفرنس کے دوران بات چیت سے آگاہ کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر ملکی سلامتی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور دیگر معاملات پر بریفنگ بھی دیں گے۔

گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت منگل کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.