روسی فوج کے شام کے شمالی صوبوں میں فضائی حملے، 12 افراد ہلاک

روس کے لڑاکا طیاروں نے منگل کے روز ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کے باوجود شام میں متعدد مقامات پر روسی فضائی حملوں میں کم از کم 12 شہری ہلاک ہوگئے ، جن میں 7  بچے  بھی شامل ہیں ۔

شامی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس کے مطابق ، ہلاک ہونے والے 2  افراد صوبہ ادلیب کے جنوب مشرقی علاقے میں ہلاک ہوئے جبکہ دیگر 10  افراد ہمسایہ صوبہ حلب کے مغربی علاقے میں ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ مختلف باغی گروپوں کے زیر قبضہ صوبہ ادلب میں اتوار 12 جنوری سے روس کی ثالثی میں نئی جنگ بندی کا آغاز ہوا تھا اور روسی اور شامی فوج نے باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر حملے روکنے سے اتفاق کیا تھا۔

ادلب میں اس وقت قریباً تیس لاکھ افراد رہ رہے ہیں۔اس صوبہ پر ماضی میں القاعدہ سے وابستہ تنظیم ہیئت تحریرالشام کی قیادت میں مختلف باغی گروپوں کا کنٹرول ہے اور یہاں شام کے دوسرے صوبوں سے بھی گذشتہ برسوں کے دوران میں اہلِ سُنت کی آبادی کو نقل مکانی کے بعد لابسایا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.