ایک اوربھارتی اداکارہ پاکستانی ڈراموں کی فین نکلیں

اداکارہ سونم باجوہ کے بعد اب بھارتی اداکارہ میراچوپڑا بھی پاکستانی ڈراموں کی مداح ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ میرا چوپڑا پاکستانی ڈراموں اور اداکاروں سے متاثر ہونے کا ذکر اکثر اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر کرتی ہیں۔

میرا چوپڑا کی جانب سےایک ٹویٹ سامنے آئی ہے جس میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اداکارہ صبا قمر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ڈرامہ ’باغی‘ دیکھنے کا یہاں کسی نے انہیں مشورہ نہیں دیا تھا ایک زبردست کہانی تھی اور صبا قمر کے تو کیا ہی کہنے۔

میرا چوپڑا اکثر ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے پاکستانی ڈراموں سے متعلق مشورے طلب کرتی ہیں اور وہ دلچسپی سے پاکستانی ڈرامے دیکھتی بھی ہیں اور اس سے متعلق رائے بھی شیئرکرتی رہتی ہیں۔

 ایک ٹویٹرصارف نے میرا سے سوال کیا کہ کہ آپ کو بھارت میں ’غدار‘ یا ’پاکستانی‘ کہلانے کا خوف محسوس نہیں ہوتا؟

اس کے جواب میں میرا نے لکھا کہ کیوں صرف اس وجہ سے کہ مجھے پاکستانی ڈرامے پسند ہیں؟ کیا دیکھنے اور پسند کرنے پر مجھ پر غداری کا لیبل لگادیاجائے گا۔ مذاق ہے کیا‘۔

ایک صارف نے صبا قمر کا ڈرامہ چیخ دیکھنے کا مشورہ دیا جس پر اداکارہ نے کہا پہلے سے دیکھ رکھا ہےجبکہ ایک صارف نے ان سے میرے پاس تم ہو ڈرامے کے بارے میں ان کی رائے پوچھی توانہوں نے جواب دیا ٹھیک ہے۔

ایک مداح نے ان کو صبا قمر کا ڈرامہ چیخ اور میرے پاس تم ہو ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ دیکھنے کا بعد آپ میرا شکریہ ادا کریں گی اس پر اداکارہ نے لکھا دونوں دیکھے ہیں۔

ایک صارف نے عشق زہے نصیب دیکھنے کا مشورہ دیا جس پر اداکارہ نے جواب میں کہا یہ میرا پسندیدہ ڈرامہ ہے۔

میرا چوپڑا پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی اداکاری سے بے حد متاثر نظرآتی ہیں پاکستان ٹیلی ویژن  وفلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمربالی ووڈ میں بھی انٹری دے چکی ہیں۔ انہوں نے بھارتی اداکارعرفان خان کے مقابل بالی ووڈ فلم ’ہندی میڈیم‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.