اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 101 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

منگل کے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 40276 پر تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا تھا لیکن یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکی اور انڈیکس تیزی سے نیچے آیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سرمایا کاری کافی محتاط رویہ اختیار کیے رکھا جس کے سبب انڈیکس اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔ اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 70,344,850 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت 4,496,059,497 پاکستانی روپے رہی جب کہ انڈیکس 101 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40,175.35 پر تھا۔

گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں ملا جلا رحجان رہا اور دن کے اختتام پر انڈیکس میں 33 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب آغاز پرانڈیکس40 ہزار 243 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم یہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس تیزی کے ساتھ 40,521 سے40,305 پر آگیا تھا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز 77,521,640 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,876,062,599 پاکستانی روپے رہی۔ گزشتہ ہفتے بھی مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی اور آخری روز مندی کے سبب انڈیکس میں 212 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.