رواں مالی سالی کی دوسری سہ ماہی، بیرونی قرضوں میں 4 ارب ڈالر اضافہ

پاکستان میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بیرونی قرضوں میں مزید چار ارب ڈالر زکا اضافہ ہوا ہے۔

 اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق چھ ماہ میں بیرونی قرضوں میں 4 ارب 69 کروڑ ڈالر زاضافہ ہوا ہے جس کے بعد غیرملکی قرضوں کا حجم ایک سو گیارہ ارب ڈالر زتک پہنچ گیا ہے۔

 کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دور میں  بیرونی قرضے 14 ارب 96 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔ستمبر 2018 کے اختتام پر بیرونی قرضے 96 ارب 11 کروڑ ڈالر زتھے۔

مہنگائی کی شرح میں کمیواضح رہےکہ ماضی میں  لیے گئے قرضوں کی واپسی حکومت کے لئے چیلنج بنی ہوئی ہے، خسارے کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کے باوجود قرض و سود کی ادائیگیاں چکانے لئے حکومت کو دوسرے قرضوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کو بیرونی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے ہر صورت میں برآمدات اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.