پاکستان کیلئے بڑی خبر؛ داسو ڈیم کے لیے عالمی بینک نے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی

داسو ڈیم کے پہلے فیز سے 21 سو میگا واٹ سستی بجلی حاصل ہو گی۔ داسو ڈیم خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہستان میں دریائے سندھ پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ڈیم کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 2023 میں مکمل ہونے کی توقع ہے جس سے 21سو میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ منصوبے کی مجموعی لاگت 4 ارب 3 کروڑ ڈالر ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے 3 سینٹ فی یونٹ بجلی حاصل کی جائے گی جب کہ ابھی پاکستان میں اوسط بجلی کی لاگت 8 سینٹ ہے۔ اس منصوبے سے علاقے میں معاشی سرگرمیاں بھی تیز ہوں گی اور پاکستان کی تیل کا درآمدی بل بھی کم ہو گا۔

بینک کا مزید کہنا ہے کہ جلد ہی پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے کوروناوائرس کے اثرات پر بات چیت کی جائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

5