قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر ابتدائی مشاورت کا آغاز کر دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی سلیکشن کمیٹی نے دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر ابتدائی مشاورت کا آغاز کر دیا ہے تاہم حتمی مشاورت عید کی چھٹیوں کے بعد ہو گی۔ امکان ہے کہ تربیت کیمپ میں 30 کھلاڑیوں کو طلب کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو روز قبل کھلاڑیوں کو بریفنگ بھی دی تھی اور اپنے پلان کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ کرکٹرز کی صحت اور حفاظت پر سمجھوتہ نہ کرنے کی یقین دہانی دلاتے ہو ئے پی سی بی نے اعلان کیا کہ جون کے اوائل میں کرکٹرز کی ٹریننگ کو پلان کیا جا رہا ہے، اس ٹریننگ کے لیے تمام طریقہ کار طے کیے جا رہے ہیں اور بظاہر یہی لگتا ہے کہ کرکٹرز گروپ کی شکل میں ٹریننگ کریں گے اور اس کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو ہر طرح سے محفوظ بنایا جائے گا۔ ٹریننگ کیمپ کے لیے کون کون ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل ہو گا، اس کے لیے سلیکٹرز نے ابتدائی مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 ممکنہ کھلاڑیوں کو کیمپ میں بلایا جائے گا اور پی سی بی 25 کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، کیمپ میں نئے سنٹر ل کنٹریکٹ میں شامل تمام 21 کھلاڑی شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ فواد عالم سمیت ان کرکٹرز کو بھی بلایا جائے گا جو حالیہ سکواڈز کا تو حصہ رہے ہیں لیکن کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں، ان میں محمد موسیٰ، عماد بٹ، خوشدل شاہ اور عثمان قادر کے نام ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر، وہاب ریاض، شعیب ملک اور محمد حفیظ کے حوالے سے بھی مشاورت ہو رہی ہے۔ محمد عامر اور وہاب ریاض بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل نہیں تھے لیکن اب محمد عامر کو ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ ٹریننگ سے قبل تما م کرکٹرز، سپورٹ سٹاف اور متعلقہ لوگوں کےکووڈ 19 ٹیسٹ ہوں گے۔ شوگر کمیشن رپورٹ، اسد عمر اور عبدالرزاق داؤد کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

شوگر کمیشن رپورٹ، اسد عمر اور عبدالرزاق داؤد کے جوابات غیر تسلی بخش قرار


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

171