کپتان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ،عوام موجودہ حکومت سے تنگ نجات کیسے حاصل کرنی ہے ،اپوزیشن نے لائحہ عمل تیارکرلیا

کراچی(ویب ڈیسک )پيپلز پارٹی کے چيئرمین بلاول بھٹو زرداری اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خيال کرتے ہوئے حکومت سے نجات کے لئے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کرلیا۔پیر 3 جولائی کو بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی جبکہ دونوں رہنماوں نے مسئلہ کشمیر میں حکومتی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو ریلیف پہنچانے کی کوشش کر رہے ہيں۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی، جتنی اس دور میں ہو رہی ہے۔ مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا۔دونوں رہنماوں نے اتفاق کیا کہ اے پی سی میں اہم تاریخی فیصلے مستقبل پر اہم اثرات مرتب کریں گے۔ ملک کو نااہل حکمراں سے بچانے کے لئے اپوزیشن کا غیرمعمولی کردار ناگزیر ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

31