جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

14 بر س بعد دورہ پاکستان پر آنے والی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی پولیس آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں  سخت سیکیورٹی پلان ترتیب دیا گیاہے۔

ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی ڈویژن مقصود میمن نے غیر ملکی ٹیم کی 16 جنوری کو شہر میں آمد، ہوٹل میں رہائش، کرکٹ ٹیم کی پریکٹس اور ٹیسٹ میچ میں آمدورفت اور کراچی سے روانگی کے حوالے سے  کیے جانے والے سکیورٹی اقدامات پر تفصیلی بریفننگ دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور کراچی پولیس  کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم سمیت تمام متعلقہ روٹس اور ہوٹلوں پر پولیس کی بھاری نفری کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کے لیے موجود رہے گی۔

کراچی پولیس کے 24 سینئر افسران سمیت 59 ڈی ایس پیز، 608 ایس ایچ اوز، 3612 ہیڈکانسٹیبل/کانسٹیبل، 31 خواتین پولیس اہلکار، ریپڈ ریسپونس فورس کے 300 جوان اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 1080 کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور ہوٹلوں پر اسپیشل برانچ کے 354 سادہ لباس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

غیر معمولی حالات سے نمٹنے کے لیے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی  ٹیمیں ہمہ وقت فوری ریسپونس کے لیے تیار رہیں گی۔

ٹریفک پولیس نے جنوبی افریقی کھلاڑیوں کی نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آمد ورفت کے اوقات میں عوام کی سہولت کے لیے متبادل روٹس پلان پہلے ہی دے دیا ہے۔

عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے 1529 افسران اہلکار متعلقہ روٹس پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، تمام زونل  ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک، کمانڈنٹ ایس ایس یو، ایس ایس پی سینٹرل، ایس ایس پی ایسٹ، ایس ایس پی ساؤتھ، ایس پی سیکیورٹی ون اینڈ ٹو، ایس پی فارنر سیکیورٹی سیل، ایس پی محافظ 15 اور  ایس پی سیکیورٹی اینڈ ٹیکنیکل، اسپیشل برانچ نے بھی شرکت کی۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

182