کے2 سر کرنیکامشن، واپس آتے ہوئے اسپین کاکوہ پیما ہلاک

اسپین سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما سرگیو منگوٹ کے ٹو کی چوٹی سر کرنے کے دوران گر کر ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق موسم سرما میں کے 2 کی چوٹی سر کرنے کیلئے نکلنے والے اسپین کے کوہ پیما سرگیو منگوٹ کیمپ ون سے بیس کیمپ واپس آتے ہوئے تقریباً آج (16 جنوری کو) پونے 3 بجے گر کر شدید زخمی ہوگئے، ان کی دونوں ٹانگیں حادثے میں ٹوٹ گئیں۔

اطلاعات کے مطابق تقریباً 5 بجے وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، عسکری ایوی ایشن کو حادثے میں ہلاک کوہ پیما کی میت ہیلی کاپٹر کے ذریعے واپس لانے کیلئے آگاہ کردیا گیا۔

سرگیو منگوٹ 29 دسمبر کو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کو سردیوں میں سر کرنے کیلئے بیس کیمپ پہنچے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

142