اسلام آباد:سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہونگے

یہ تصویر قومی اسمبلی کی سرکاری ویب سائٹ سے لی گئی ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے طلب کیے گئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس آج 22 جنوری بروز جمعہ اسلام آباد میں ہو رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوگا، جس میں انسداد جنسی زیادتی تحقیقات، ٹرائل آرڈیننس پیش کیا جائے گا، جب کہ قومی ادارہ برائے میٹرولوجی کے قیام اور پاکستان آرڈینس فیکٹری بورڈ ترمیمی بل بھی آج پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

صدر مملکت کی جانب سے طلب کیے گئے ایواں بالاں اور ایواں زیریں کے اجلاس صبح ساڑھے دس بجے شروع ہونگے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے جاری ایجنڈے کے مطابق آج ہونے والے سیشن میں ملائیشیا کے شہریوں سے ویزا توسیع میں فیس کی وصولی کے بارے میں توجہ دلاوَ نوٹس بھی پیش کیا جائے گا۔ وقفہ سوالات بھی اجلاس کا حصہ ہونگے۔

مشیر برائے پارلیمانی امور بابراعوان صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی مصدقہ کاپی بحث کیلئے پیش کریں گے۔ ایوان میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس بھی آج ہو رہا ہے، جس کی سربراہی سینیٹ چیئرمین صادق سنجرانی کریں گے۔ آج ہونے والے اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

38