اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ ن کے رہنماعطاتارڑ نے کہاہے کہ سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کا کیس دوبارہ ہائیکورٹ کو دیدیاہے،حمزہ شہبازکو قید میں 19 ماہ ہو گئے ہیں،نیب کے کیسز میں تاخیرکے ایشو کو ہائیکورٹ میں اٹھائیں گے۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑنے کہاہے کہ نیب کیسز میں طویل قید میں رکھے پرقانونی نکات پر بحث کی جائے گی ،ٹرائل کورٹ کی طرف سے رپورٹ بھجوائی گئی تھی ،
رپورٹ میں لکھا تھا ٹرائل ہونے میں مزید 10 سے 12ماہ لگ سکتے ہیں ،ابتک 110 میں سے 5 گواہوں پر جرح کی گئی ہے ۔عطاتارڑ نے کہاکہ کسی بھی شخص کو غیرمعینہ مدت کیلئے قید میں رکھنا انسانیت کی خلاف ورزی ہے،بہت عرصے سے شہزاداکبر آکر کاغذات نہیں لہرا رہے ۔
