فیس بک: 50کروڑ صارفین کاڈیٹا 6لاکھ بھارتی روپے میں فروخت

فوٹو: یاہو

فیس بک کے 50کروڑ سے زائد صارفین کا ڈیٹا پیغام رسانی کیلیے استعمال ہونے والی اپیلکیشن ٹیلی گرام پر فروخت کردیا گیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی گرام پر اکاؤنٹ بنانے والے 50کروڑ سے زائد صارفین کا ڈیٹا 6لاکھ بھارتی روپے کے عوض دیگر کمپنیز کو فروخت کیا گیا ہے۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ مدر بورڈ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ ٹیلی گرام بوٹ کے ذریعے فیس بک صارفین کا ڈیٹا اور نمبرز مختلف کمپنیوں کو فروخت کیے گئے ہیں۔

سیکیورٹی پر نظر رکھنے والے ادارے الون گال کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس ڈیٹا کو صرف 6لاکھ روپے کے عوض فروخت کیا گیا ہے۔

ادارے نے فروخت ہونے والے نمبروں میں سے چند کی تفصیلات انٹرنیٹ پر شیئر بھی کی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیکرز نے اُن صارفین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کی جنہوں نے ایک ہی نمبر سے فیس بک اور ٹیلی گرام کا اکاؤنٹ بنایا ہوا تھا۔

یہ ڈیٹا کسی خاص ملک کے صارفین کا نہیں بلکہ دنیا بھر میں ایپ استعمال کرنے والے لوگوں کا ہے، جس کے تحت اُن کے فیس بک اکاؤنٹ کی معلومات بھی خریدار کمپنی کو فراہم کی گئی ہے۔ ادارے کی جانب سے ممالک کے ناموں کی فہرست بھی جاری کی گئی، خوش قسمتی سے اُس میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے ساتھ یہ واقعہ پہلی بار پیش نہیں آیا بلکہ 2019 میں بھی ہیکرز نے 41کروڑ سے زائد صارفین کا محفوظ ڈیٹا چرا کر فیس بک سے چرا کر اسے فروخت کیا تھا۔ جس کی بعدازاں فیس بک نے تصدیق بھی کی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

129