پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبارہ اضافےکی پیشگوئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی خبریں میڈیا پر گردش کرنا شروع ہوگئی ہیں۔گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دوبار اضافہ کیا ہے۔ جس کے بعد اب پھر ڈیلرز مارجن میں اضافے کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اگلی بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے سے زائد کے اضافے کا امکان ہے۔ اور پھر اس طرح ایک ہی ماہ میں پٹرول تیسری بار مہنگا کردیا جائے گا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں تیل مہنگا ہونے کی وجہ وزارت پٹرولیم کا دیر سے ٹینڈ ر جاری کرنا بتایا جا رہا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

105