کراچی: پاک جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ کاآج دوسرا روز ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق دونوں ٹیموں کی ہوٹل سے اسٹیڈیم منتقلی کے دوران سڑکوں کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا، ٹیمز کی منتقلی کے بعد سڑکیں دوبارہ کھول دی گئی۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی خدشات کے پیش نظر حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والی سڑک کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہیں۔Innings break!
South Africa all out for 220. For Live Updates: https://t.co/wHdlWMmXFm
Watch #PAKvSA Live: https://t.co/rvyBajG99F#HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen https://t.co/05RIpdLwdD pic.twitter.com/VcL1gr6alU
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 26, 2021
ٹریفک پولیس کے مطابق ڈالمیا روڈ کا راشد منہاس جانے والا ٹریک آغا خان اسپتال کے قریب سے بند کیا گیا ہے۔ راشد منہاس سے آغا خان اسپتال اور نیو ٹاون آنے والی سڑک پر ٹریفک چلائی جارہی ہے۔ کارساز سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے دونوں ٹریک پر ٹریفک چلائی جارہی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کی طرف کمرشل اور ہیوی ٹریفک کو جانے کی اجازات نہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق بیشتر سڑکیں جزوی طور پر بند ہیں، اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباو موجود ہے۔
ٹریفک پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانگی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات لیے جارہے ہیں۔شہریوں سے اپیلڈی آئی جی ٹریفک نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔ -->
