لیڈی گاگا کو ’قیمتی کتے‘ واپس مل گئے

امریکہ کی ممتاز گلوکارہ لیڈی گاگا کو اپنے کھوئے ہوئے دونوں کتے واپس مل گئے ہیں۔ 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کسی خاتون نے لیڈٰ گاگا کو ان کے کتے واپس لوٹائے ہیں تاہم انعام یدا گیا ہے یا نہیں اس حوالے سے کوئی اطلاعات نہیں دی گئیں۔

قبل ازیں لیڈی گاگا نے ن کے گمشدہ کتے ڈھونڈ کر لانے والے کو پانچ کروڑ امریکی ڈالرز (سات کروڑ 91 لاکھ 34 ہزار روپے پاکستانی) بطور انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کتے واپس لا کے دینے والے سے یہ بھی نہیں پوچھا جائے گا کہ اس نے کتے کہاں سے ڈھونڈے ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی ہالی وڈ میں واقع گلوکارہ کی رہائش گاہ کے قریب ان کا ملازم تین کتوں کو ٹہلانے نکلا تھا کہ اس دوران دو حملہ آوروں نے کتے چیھننے کی کوشش کی جس پر مزاحمت ہوئی تو انہوں نے فائرنگ کردی۔

حملہ آوروں کی فائرنگ سے ملازم کو چار گولیاں لگیں اور وہ زخمی ہو کر گر گیا جب کہ حملہ آور دو اعلیٰ نسل  کے کتے لے کر فرار ہو گئے جب کہ ان کی ایک کتیا جس کا نام مس ایشیا ہے جائے وقوع سے غائب ہوگئی جسے بعد میں پولیس نے برآمد کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق لیڈی گاگا کا زخمی ہونے والا ملازم اب اسپتال میں زیر علاج تھا جب کہ اٹلی میں مقیم لیڈی گاگا اپنے کتوں کی گمشدگی کے حوالے سے از حد پریشان تھیں۔

لیڈی گاگا نے اعلان کیا تھا کہ ان کے دونوں کتے بحفاظت واپس لانے والے کو بطور انعام پانچ لاکھ امریکی ڈالرز دیے جائیں گے اور کسی بھی قسم کا کوئی سوال بھی نہیں کیا جائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

107