شعیب اختر کیرون پولارڈ کے دیوانے ہو گئے

لاہور(ویب ڈیسک )ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں لگاتار 6 چھکے لگا کے دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کو اپنا مداح بنا لیا تھا تاہم اب پولارڈ کے مداحوں کی فہرست میں اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کا بھی اضافہ ہوگیا ہے۔شعیب اختر نے ٹوئٹر پر کیرون پولارڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے شاندار اننگز کی مبارکباد دی اور دنیائے کرکٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کیرون پولارڈ کی اننگز دیکھ کر مزہ آگیا، شائقین کرکٹ نے بھی کیرون پولارڈ کی اننگز کو خوب انجوائے کیا ہے۔خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک ہی اوور میں 6 چھکے مار کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔کیرون پولارڈ یہ کارنامہ سر انجام دینے والے تیسرے کھلاڑی ہیں۔ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کیرون پولارڈ سے قبل جنوبی افریقا کے ہرشل گبز اور بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔One of the best hitters of the world. @KieronPollard55 does 6 × 6 in an over.

Solid, clean hitting. Treat to watch. Crowd would have loved it.

— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) March 4, 2021


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

98