پی اے بی کے زیر اہتمام بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام

سکھر(ویب ڈیسک ): پی اے بی کے زیر اہتمام بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ سکھر کے زیر اہتمام بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کی ٹیموں کے کھلاڑیوں ، آفشیلز کے اعزاز میں پروقار عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ، اس موقع پر پی اے بی صوبہ سندھ کے صدر مظفر علی قریشی ، جنرل سیکریٹری عبدالجبار میرانی ، فنانس سیکریٹری فیصل بلوچ ، اسپورٹس سیکریٹری عبدالوہاب ، پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے عاطف قیوم ، پی اے بی سکھر کے صدر سہیل احمد ، آرگنائیزر ٹورنامنٹ مسز سہیل ، آئی بی اے کے اوشاق علی ، ذوالفقار علی آرائیں سمیت پی اے بی کے عہدے داروں و فنکاروں ، گلوگاروں محمد سلیم قریشی ، حمیرا حمید ، پروفیسر ثروت خان ، علمہ رئوف ، فیصل چانڈیو ، مومل مٹھل،ذوہیب میرانی ، اختیار مگسی ، تنظیم علی سمیت معززین نے شرکت کی ، تقریب میں پی اے بی کے فنکاروں اور گلوگاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے شرکاء تقریب سے خوب داد وصول کی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی اے بی صوبہ سندھ کے صدر مظفر علی قریشی نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمی جاری رکھنا عبادت سے کم نہیں ہے ، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے ایسی تقریبات کرانا خوش آئند اقدام ہے اختتام تقریب انہوں نے فاتح و رنر اپ ٹیموں کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی وہ اپنے کھیل میں مزید نکھار پیدا کرینگے اور ملک و قوم کا نام روشن کرینگے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

25