اس سال پاکستان سے کتنے اور کِن افراد کو حج کیلئے جانے کی اجازت ہو گی؟ حکومت نے اعلان کر دیا

وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اعلان کیا ہے کہ اس سال ممکنہ طور پر سعودی عرب 50 ہزار پاکستانیوں کو حج ادا کرنے کی اجازت دے گا۔

اپنے بیان میں نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ کورونا کے پیش نظر 2021 میں حج خصوصی حالات اور قوانین کے تحت ادا کیا جائے گا جس میں عمر سمیت دیگر پابندیوں کا بھی خیال رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حج کے دوران عازمین کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہو گا، اس سال صرف ان لوگوں کو حج کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی جو کورونا ویکسین لگوا چکے ہوں گے، وزارت مذہبی امور سعودی حکام کی جانب سے عائد کی جانے والی شرائط پر مکمل عمل درآمد کروائے گی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اس سال وبائی مرض کے باعث بیس سال سے کم اور پچاس سال سے زائد عمر والے افراد حج کیلئے نہیں جا سکیں گے ، سعودی حکام کی جانب سے صرف ان افراد کو حج کی اجازت دی جائے گی جنہیں کوئی صحت کے مسائل درکار نہ ہوں۔

-->


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

19