پاکستان نےبھارتی مسافروں کو’سی کیٹیگری‘میں شامل کردیا

فوٹو: الجزیرہ

بھارت میں کرونا وائرس کے خطرناک حد تک پھیلاؤ کے بعد پاکستان نے بھارت سے مسافروں کے آنے پر پابندی لگادی۔

وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس میں بھارتی قسم کے پھیلاؤ کےحوالے سے بریفنگ دی گئی جس کے بعد پاکستان نے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے کےلیے بھارت سے مسافروں کے آنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

چئیرمین این سی او سی کے مطابق بھارت کو2 ہفتوں کیلئے ’سی کیٹیگری‘ میں شامل کیاگیا ہے۔

قبل ازیں بھارت میں کرونا وائرس کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، بھارت میں مسلسل چوتھے روز 2لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

بھارتی وزارت صحت کے حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2 لاکھ 60 ہزار سے زائد کرونا کیسز اور 1500 نئی اموات رپورٹ ہوئی ہیں جو رواں برس اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

دوسری جانب بھارت ميں کرونا کيسز میں اضافے کے باعث برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے دورہ منسوخ کرديا ہے۔ سال 2019میں اقتدار سنبھالنے کے بعد برطانوی وزیراعظم کا یہ پہلا بڑا غیرملکی دورہ تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

15