آئی فون کے وہ خفیہ اور انتہائی مفید فیچرز جن کے بارے میں شاید آپ کو معلوم نہیں

image

آئی فون، ایک عالمی شہرت یافتہ موبائل ہے جس کا استعمال اسمارٹ اینڈرائیڈ فون سے خاصہ مختلف اور الگ ہوتا ہے ۔

اس فون میں دیئے جانے والے فیچرز بالکل الگ ہوتے ہیں جبکہ ان کا استعمال صرف اس فون کو باقاعدہ استعمال کرنے والا ہی بہتر بتاسکتا ہے۔

لیکن اس حوالے سے عام عوام کو بھی کچھ معلومات ہونی چاہیئے جس کے آج ہم آپ کو اس آرٹیکل میں بتائیں گے۔

 ہیلتھ ایپلیکشن:ئی فونز میں ایک ہیلتھ ایپ مہیا کی جاتی ہے جس کے ذریعے آپ اپنی صحت کے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں، حتیٰ کہ یہ ایپلی کیشن آپ کو یہ بھی بتا سکتی ہے کہ آپ درست طریقے سے چل رہے ہیں یا نہیں۔

اگر آپ کے چلنے کا انداز معمول کے مطابق نہ ہو تو آپ کو بیماریاں، بالخصوص دل اور دوران خون کے عارضے لاحق ہونے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

 ایپلی کیشن میں چال کے متعلق بتانے والے اس فیچر کو Walking Asymmetryکہا جاتا ہے۔

 آئی فون میں ہیلتھ ایپ کھولیں اور ’براﺅز‘ پر کلک کرکے Mobilityکا انتخاب کریں۔ یہاں آپ کو مینیو میں Walking Asymmetryکا آپشن نظر آ جائے گا۔ اسے کھولنے سے آپ کے سامنے ایک گراف نمودار ہو گا جو آپ کے دونوں قدموں کی رفتار کی عکاسی کر رہا ہو گا۔

اس گراف پر بہترین نتائج حاصل کرنے کے لیے آپ کو اپنے آئی فون کو کمر کے قریب رکھتے ہوئے ہموار سطح، فرش وغیرہ پر چند قدم چلنا چاہیے اور پھر اس گراف کو دیکھنا چاہیے۔

Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.