بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم

image
وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان  کی وزیر اعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے سیاسی مسئلے کو خوش اسلوبی سے طے کرنے پر زور دیا۔

حکومت بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے. وزیرِ اعظم.

وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ اعلی بلوچستان جام کمال کی ملاقات

ملاقات میں وزیرِ اعظم کو بلوچستان پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا.

— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) October 14, 2021

ملاقات میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیر اعظم عمران خان کو بلوچستان کے سیاسی بحران سے آگاہ کیا  گیاجبکہ میں وزیرِ اعظم کو بلوچستان پیکیج کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت نے بلوچستان کیلئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان  نے مزید کہا کہ بلوچستان کی افرادی قوت ملک کا اصل اثاثہ ہے، حکومت بلوچ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔

دوسری جانب  وزیرِ اعظم عمران خان سے مشیرِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد اور خواجہ جلال الدین رومی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرِ اعظم کو دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

ملاقات میں بلوچستان میں آرگینک کپاس کی موجودہ استعداد کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ وزیرِ اعظم کو نئی ٹیکسٹائل پالیسی پر پیش رفت اور اسکے جلد نفاذ کے حوالے سے بھی  آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ  حکومت ملک میں سرمایہ کاری اور برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے، سرمایہ کار حکومتی کاروبار دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.