بنگلادیش نےپاپوانیوگنی جیت کیلئے182 رنز کاہدف دیدیا

image

ٹی20ورلڈکپ کے نویں میچ میں بنگلادیش نے پاپوانیوگنی 182 رنز کا ہدف دیدیا۔

الاامارت انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتدا میں بنگال ٹائیگرز کی بیٹنگ لائن مشکلات نظر آئی۔

کپتان محمود اللہ ریاض 50 اور شکیب الحسن 46 رنز بناکر ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔

سنئیر بلےباز مشفق الرحیم ایک بار پھر فارم بحال کرنے میں ناکام رہے اور محض 5 رنز بناسکے۔

پاپوانیوگنی کی جانب سے راوو اور موریا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاپوانیوگنی ٹی20 ورلڈکپ میں پہلی بار حصہ لینے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ ایونٹ میں لگاتار عمان اور اسکاٹ لینڈ سے شکست کےبعد انکا اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کرنا مشکل ہے۔

دوسری جانب بنگلا دیش کے پاس سپر 12 راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے کا ممکنہ موقع ہے اگر وہ آج کا میچ جیت جائیں۔

ٹی20ورلڈکپ میں گروپ بی سے اسکاٹ لینڈ اور بنگلادیش کی ٹیمیں سپر12 مرحلے کےلیے کوالیفائی کرنے کےلیے فیورٹ قرار دی جارہی ہیں۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.