ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد عبداللہ شفیق کا پہلا پیغام آگیا

image
بنگلادیش کے خلاف  ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے قومی کرکٹر عبداللہ شفیق نے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر عبداللہ شفیق نے سماجی رابطے کی ویبسائٹ ٹویٹر پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جوکہ اُن کے ٹیسٹ ڈیبیو کے دوران لی گئی تھیں۔

All Praises Belongs to Allah AlMighty 😇❤️

Representing And Performing well for my Country🧢#246🇵🇰 In A Test Format will be a Memorable and Unforgettable moment for me.The Feeling Which I can't Express In words.Thank You So Much for The Good wishes.Remember me In Your Prayers😇 pic.twitter.com/erNrzr5KcL

— Abdullah Shafique (@imabd28) December 1, 2021

تصاویر شیئر کرتے ہوئے عبداللہ شفیق نے لکھا کہ تمام تعریفیں اللہ  رب العزت کے لیے ہیں۔

عبداللہ شفیق نے لکھا کہ اپنے ملک پاکستان کی نمائندگی کرنا اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا، میرے لیے فخر کی بات ہے۔

عبداللہ شفیق نے مزید کہا کہ ڈیبیو میچ میرے لیے ایک یادگار اور ناقابل فراموش لمحہ تھا، وہ احساس جسے میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔

اُنہوں نے شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نیک خواہشات کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ اور مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان بنگلادیش ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق نے اپنی دونوں اننگز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

عبداللّہ شفیق نے پہلی اننگز میں 162 گیندوں پر 52 رنز بنائے جبکہ میچ کی دوسری اننگز میں 129 گیندوں پر 73 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Square Adsence 300X250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.