ڈھاکہ میں قومی کرکٹرز کی پریکٹس، ٹیکنیکل خامیوں کو دور کرنے پر توجہ

image

قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے ڈھاکہ میں چار دسمبر سے شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا، جہاں وہ ٹیکنیکل خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دیں گے۔

پہلے روزاسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی کپتان بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم کی آپشنل سیشن میں شرکت کی جبکہ سعود شکیل اور کامران غلام نے بھی نیٹ سیشن میں خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ تمام کھلاڑی ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی زیرنگرانی نیٹ سیشن میں شریک ہوئے۔

باقی کھلاڑی آج ہوٹل میں جم اور پول سیشن میں حصہ لیں گے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شروع شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کل مقامی وقت کے مطابق صبح 11:30 بجے پری میچ ورچوئل میڈیا سیشن میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے گزشتہ روز چٹاگانگ سے ڈھاکہ روانہ ہوگئی تھی۔

یاد رہے کہ چٹاگانگ ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف میچ کے آخری روز 8 وکٹ سے فتح حاصل کی، اس جیت میں پاکستانی اوپنر ز عابد علی، عبداللّٰہ شفیق اور بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حسن کا نمایاں کردار رہا۔

Square Adsence 300X250


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.