لاہور کے علاقے ہلوکی میں تیزرفتار وین حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
لاہور میں ہلوکی کے مقام پر مسافر وین تیز رفتاری کے باعث اینٹوں کے ٹرک سے ٹکراگئی اور ڈرائیور گاڑی کو کنٹرول نہ کرسکا جس کے نتیجے میں وین مسافروں سمیت روہی نالے میں جاگری اور تقریباً تباہ ہوگئی۔لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر وین حادثے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس میں 2 خواتین شامل تھیں جب کہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں میں رخسانہ اور نعیمہ بی بی شامل تھیں جب کہ بچوں میں 11سالہ علی حسن ، 8 سالہ فیضان، 6 سالہ صفیان اور 10 سالہ زین بھی شامل ہیںریسکیو حکام نے جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں مکمل کرکے زخمیوں سسمیت تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہلوکی کے قریب گاڑی نالے میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ Square Adsence 300X250