عالمی مارکيٹ ميں خام تيل کی قيمتيں 7 سال کی بلند ترين سطح پر پہنچ گئيں۔ بدھ کو برينٹ کروڈ آئل کی قيمت 90 ڈالر فی بيرل سے زائد ريکارڈ کی گئی جو اکتوبر2014 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ماہرين تيل کی قيمتوں ميں اضافے کی بڑی وجہ یوکرائن تنازع پر روس اور عالمی طاقتوں ميں بڑھتی کشيدگی کو قرار دے رہے ہيں۔ ڈبليو ٹی آئی کروڈ کی قيمت 87.50 ڈالر فی بيرل پر پہنچ گئی۔مشرق وسطیٰ اورخلیج میں حملوں کے بعد سپلائی میں ممکنہ خلل نے پہلے سے ہی سخت سپلائی آؤٹ لک میں اضافہ کیا۔ گزشتہ دنوں یمن کے حوثی گروپ کے متحدہ عرب امارات پر حملے کے بعد سپلائی میں رکاوٹ کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔