شمالی وزیرستان: پارک میں جھولا گرگیا، بچوں سمیت 11افراد زخمی

image

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ ایک پارک میں جھولا گرنے سے بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے، ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے۔

شمالی وزیرستان میں میرانشاہ کے علاقے سربندکی کے مقام پر ایک پارک میں عید الفطر کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد سیر و تفریح کیلئے آئی ہوئی تھی۔

ڈی پی او میرانشاہ کے مطابق پارک می جھولا گرنے سے بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ زخمی افراد میں ایک بچے کی حالت تشویشناک ہے، جسے بنوں منتقل کیا جارہا ہے۔

انتظامیہ نے جھولا گرنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.