اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا رکھنے کا سستا ترین طریقہ

image
گرمی سے بچنے کے کئی طریقے ہیں جن کو استعمال کرکے آپ بھی گھر میں اے سی جیسی ٹھنڈ پا سکتے ہیں۔

گرمی سے بچنے کے لیے بستر پر بچھائی جانے والی چادروں کو کسی پلاسٹک میں رکھ کر فریج میں ٹھنڈی کرنے کے لیے رکھ دیں اور رات کو سونے سے قبل ان کو بستروں پر بچھا لیں تاکہ آپ کو اے سی جیسا ٹھنڈک والا بستر مل سکے لیکن کپڑوں کو ہر گز گیلا نہ کریں اس سے آپ کو نقصان ہوسکتا ہے.

اس کے علاوہ برفیلے پانی سے بھرا ایک برتن پنکھے کے سامنے رکھ دیں، برف سے جو ٹھنڈک اٹھے گی پنکھا اسے پورے کمرے میں پھیلائے گا جیسا کہ اے سی کرتا ہے۔

اگر آپ کے پاس برف نہیں ہے تو صرف پانی سے بھرے برتن گھر کے مختلف حصوں میں رکھ کر بھی نمی حاصل کی جاسکتی ہے جس سے گھر تھوڑا ٹھنڈا ہوسکتا ہے۔

گرمی میں کپڑوں کو روز بدلیں اور کوشش کریں کہ ہلکے کپڑے گرمیوں میں پہنیں تاکہ کچھ بچت ہوسکے، اضافی کمروں کے دروازوں کو بند رکھیں تاکہ روشن دانوں سے جو بھی ہوا آئے وہ آپ کے استعمال میں آنے والے کمروں میں زیادہ محسوس کی جاسکے۔

ایسے میں آپ پودینے کی چائے ہر وقت بنا کر رکھیں اور اس کو پی بھی لیں اور نہانے سے قبل اس کا سپرے کرلیں تاکہ جب نہائیں تو پودینے کا مینتھول آپ کو ٹھنڈک دے سکے۔

گلاس فلیکس نامی ایک شیٹ آپ کو کسی بھی بڑی یا چھوٹی ہارڈویئر کی دکان پر آسانی سے مل جائے گی۔ اس کو گھر کی کھڑکیوں پر لگالیں، یہ شیٹ سورج کی تپتی ہوئی دھوپ کو کمرے کے اندر آنے سے روکتی ہے اور اندر کا درجہ حرارت نارمل رکھتی ہے جس سے بنا اے سی گھر ٹھنڈا رہتا ہے۔

اس کے علاوہ آپ ٹھنڈک والا کیمیکل بھی لا سکتے ہیں، یہ آپ کو کسی بھی کیمیکل شاپ پر آسانی سے مل جائے گا، سفید رنگ کا یہ پلاسٹ آف پیرس کی طرح کا کیمیکل گھر کی چھتوں پر لگانے سے ٹھنڈک ملتی ہے۔

مزید پڑھیں1 hour agoاس تصویر میں پہلےآپ کو کیا دکھائی دیا؟ جواب دیں اور اپنی شخصیت کے بارے میں اہم راز جانیئے

ہم ایک ایسی تصویری پہیلی آپ کے لیے لائیں ہیں جو کافی...

10 hours agoماڈلز نے چاکلیٹ کے لباس پہن کر ریمپ پر جلوے بکھیر دیئے

دبئی میں جاری دنیا کے سب سے بڑے چاکلیٹ شو میں ماڈلز...

22 hours agoمہربان مہمان نے خاتون ویٹر کو 800 ڈالر ٹپ دیدی

امریکہ میں ایک سخی گاہک نے صرف 48 ڈالربل پر خاتون ویٹر...

2 days agoشادی والے دن دلہن نے دولہا کو پٹخ دیا

ترکی میں ایک 23 سالہ جوڈو کوچ طلحہ انیس آریوگلو اور عمران...

2 days agoوالدین کا بیٹے اور بہو پر جلد بچہ پیدا نہ کرنے پر 5 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

تاریخ میں پہلی بار اپنی نوعیت کا ایک انوکھا مقدمہ سامنے آیا...

2 days agoلوگ فون اٹھانے پر سب سے پہلے ہیلو کیوں کہتے ہیں؟ وجہ جانیے

اکثر لوگ فون اٹھانے پر سب سے پہلے ہیلو ہی کہتے ہیں...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250

News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.