بلوچستان کے جنگلات میں آتشزدگی،پاک آرمی اور ایف سی کی جانب سےامداد جاری

image

بلوچستان کے ضلع شیرانی  میں جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا۔ پاک آرمی اور ایف سی کی  جانب سےامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

وفاقی حکومت کی طرف سے آگ پر قابو پانے کے لیے بلوچستان حکومت کو بھرپور امداد جاری کردی گئی۔پاکستان رینجرز ونگ بلوچستان حکومت کے ماتحت امدادی کارروائیوں میں شرکت کر رہا  ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے جنگلات میں لگی آگ پرہیلی کاپٹر کے ذریعے قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔این ڈی ایم اے کی طرف سے بلوچستان حکومت کو آگ بجھانے کے لیے ضروری سامان کی فراہم کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت ،این ڈی ایم اے کی جانب سے بلوچستان کو ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرادی گئی ہے۔

محکمہ جنگلات کے مطابق آگ آسمانی بجلی گرنے یا مقامی طور پر آباد خانہ بدوشوں کی غفلت سے لگی ہے۔خشک موسم کےباعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جب کہ آگ سے چلغوزے اور زیتون کے درختوں سمیت جنگلی حیات کو نقصان پہنچا ہے۔


News Source   News Source Text

WATCH LIVE NEWS

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.