بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

image
ممبئی(ویب ڈیسک )مخصوص بولڈ ملبوسات کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنی رہنے والی بھارتی اداکارہعرفی جاوید کو طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال میں داخل کرادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عرفی جاوید کو گزشتہ تین سے چار دنوں سے قے ہو رہی تھی اور اس کے ساتھ انہیں تیز بخار بھی تھا۔ حالت زیادہ خراب ہونے پر عرفی کو ممبئی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو 104 بخار ہے، ڈاکٹرز کی جانب سے ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ بخار اور قے کی اصل وجہ کے بارے میں معلوم کیا جاسکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.