شہرقائد میں بادل ایک مرتبہ پھربرس پڑے ،کیامزیدبارش کاامکان ہے ،محکمہ موسمیات نے بتادیا

image

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔آجشہر کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے،گلشن حدید، ملیر ، ائیرپورٹ، شارع فیصل، گلستان جوہر اور گلشن اقبال، کورنگی، لانڈھی، شاہ فیصل کالونی اور دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے بادل کراچی کے شمال مشرقی حصے میں ہیں،کہیں معتدل اورکہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام 5 بجے تک سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں 47 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، قائد آباد میں 43، جناح ٹرمینل پر 20 ملی میٹر بارش ہوئی، اولڈ ائیرپورٹ پر 9، فیصل بیس پر7 اور سعدی ٹاؤن میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.