پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی ، وزیر دفاع خواجہ آصف سے استعفیٰ طلب

image
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے وزیردفاع کو برطرف کریں۔وزیراعظم آگے بڑھیں بات کریں اور پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے وزیردفاع خواجہ آصف کو برطرف کریں، فواد چوہدری کا وزیراعظم کے بیان پر ردعمل ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے وزیر دفاع خواجہ آصف کو برطرف کریں۔وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فوادچوہدری نے لکھا کہ وزیراعظم آگے بڑھیں بات کریں اور پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے وزیردفاع خواجہ آصف کو برطرف کریں۔انہوں نے لکھا کہ دوسرا مشورہ ہے اپنی سیاست کیلئے شہدا کو استعمال کرنےکی حد تک نہ جھکیں۔وزیر اعظم نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہمارے شہدا کی قربانیوں کا تمسخر اڑانے اور انہیں بُرا بھلا کہنے کی سوشل میڈیا مہم صرف شرمناک ہی نہیں بلکہ خوفناک بھی ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آخر ہمارا معاشرہ کس سمت جا رہا ہے؟ ہمیں شدت سے خود احتسابی کی ضرورت ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ متکبر اور منافقانہ سیاسی نظریے کا یہی نتیجہ ہے کہ یہ کم سن ذہنوں میں زہر گھول کر بدتہذیبی کو ترویج دیتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.