کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد ارشد ندیم کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان

image
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کامن ویلتھ گیمز  کے جیویلین تھرو مقابلے میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا۔رپورٹس کے مطابق 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان اسپورٹس پالیسی کے تحت دیا گیا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی آصف زمان کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو جنوبی افریقا میں ٹریننگ دلوانے کا فائدہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم سمیت تمام میڈلز جیتنے والوں کو وزیراعظم ہاؤس لےجایا جائے گا۔واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو (نیزہ بازی) میں گولڈ میڈل جیت لیا، انہوں نے پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔وہ 90 میٹر سے لمبی تھرو کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں میڈل جیتا جبکہ یہ 1962 کے بعد کامن ویتلھ گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.