پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

image

کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں ڈاکو بے خوف وارداتیں کرنے لگے، جس کی تازہ مثالمیں ایک ڈاکو شہر کے مصروف علاقے میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو لوٹ کر فرار ہوگیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بہادرآباد کے علاقے میں اسسٹنٹ کمشنرفیروز آباد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تھیں، کہ انہیں لوٹ لیا گیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی جب کہ واردات کا مقدمہ نیوٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد عاصمہ بتول اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ناشتہ کرنے کے لیے بہادرآباد کے علاقے میں موجود تھیں۔ اس موقع پر ان کے 2 بچے اورشوہر بھی ہمراہ تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزم موبائل فون اور پرس چھین کر فرار ہوگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزم نے پہلے ہماری مکمل ریکی کی اوراس کے بعد اسلحہ کے زور پرواردات کی۔عاصمہ بتول کے مطابق ملزم موبائل فون، پرس ،اے ٹی ایم کارڈ ، نقدی اور دیگر ضروری سامان چھین کرفرار ہوا۔ انہوں نےبتایا کہ چھینا جھپٹی کی واردات اتوار کی صبح پیش آئی تھی۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ الزام نمبر 2022/332 بجرم دفعہ 397 اسسٹنٹ کمشنر کی مدعیت میں نیو ٹاؤن تھانے میں درج کر لیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنرفیروز آباد عاصمہ بتول سے چھینا جھپٹی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی، جس میں موٹر سائیکل سوارملزم کو اسسٹنٹ کمشنرفیروز آباد چھینا جھپٹی کرکے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.