کامن ویلتھ گیمزاختتام پذیر: آسٹریلوی ایتھلیٹس بازی لے گئے، پاکستان کی 18ویں پوزیشن

image

 برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کا میلہ اختتام پذیر ہو گیا۔  آسٹریلوی ایتھلیٹ میڈلز جیتنے کی دوڑ میں سب  پرسبقت  لے گئے۔ پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان 18ویں پوزیشن پر رہا۔

کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا سب سے زیادہ تمغے حاصل کر کے پہلی پوزیشن پر رہے۔ آسٹریلوی ایتھلیٹس نے مجموعی طور پر 178 میڈلز اپنے نام کیے۔

 یہ بھی  پڑھیں:

آسٹریلیا کے تمغوں میں  سونے کے 67 ، چاندی کے 57 اور  کانسی کے 54 میڈلز  شامل ہیں۔

THE FINAL MEDAL TABLE.🏅 | #B2022 pic.twitter.com/YeEx4YOPl8

— Commonwealth Sport (@thecgf) August 8, 2022

انگلینڈ  57 سونے، 66 چاندی  اور 53 کانسی کے میڈل جیت کر دوسرے نمبر پر رہا۔ کینیڈا نے سونے کے 26، چاندی کے 32 اور کانسی کے 34 میڈلز جیتے اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز: پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی ہی باری میں ریکارڈ تھرو کردی

کامن ویلتھ گیمز میں  پاکستان 18 ویں پوزیشن پر رہا۔پاکستان نے 2 گولڈ میڈلز سمیت 8 میڈلز حاصل کیے۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.