قومی کرکٹرز کا معاوضہ بڑھا دیا گیا

image

کراچی: قومی کرکٹرز کی ٹیسٹ میچ فیس 8 لاکھ 38 ہزار 530 روپے ہو گئی۔

قومی کرکٹرز کے ٹیسٹ میچ کا معاوضہ بڑھ کر 8 لاکھ 38 ہزار 530 روپے ہو گیا جبکہ پہلے 7 لاکھ 62 ہزار 300روپے ملتے تھے۔

ایک روزہ بین الاقوامی میچ کا معاوضہ 5 لاکھ 15 ہزار 696 روپے ہو گیا جو پہلے 4 لاکھ 68 ہزار 815 روپے تھا۔ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلنے پر 3 لاکھ 72 ہزار 75 روپے ملیں گے جبکہ اس کی پرانی فیس 3 لاکھ 38 ہزار250 روپے تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے یکم جولائی سے شروع ہونے والے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے 30 جون کو منتخب کرکٹرز کی فہرست جاری کی تھی،اس بار ریڈ اور وائٹ بال کی مختلف کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 33 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا۔

کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی دونوں طرز کی ’’اے‘‘ کیٹیگریز میں شامل ہیں اور تمام کیٹیگریز اے، بی، سی، ڈی اور ای کے کرکٹرز کو ریڈ اینڈ وائٹ بال کی یکساں میچ فیس دی جائے گی، گذشتہ سال کی فیس میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.